پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، پروجیکٹ کی استعداد کار 10ہزار میگا واٹ ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف ڈیل کے دوران یو اے ای کا کردار کلیدی رہا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صنعت نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔