پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر بحث کے لئے تحریک پیش

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرانسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف تحریک پیش کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر بحث کے لئے تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پیش کی۔