اہم خبریں

متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کی تمام ریسکیو افسران/اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کی تمام ریسکیو افسران/اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ تمام ریسکیو افسران ضروری تیاریاں جلد مکمل کریں، زیادہ بارشوں/اربن فلڈنگ کے دوران کوڈ ریڈ نافذ رہے گا، تمام چھٹیاں منسوخ ہو گئی،زیادہ بارشوں/ اربن فلڈنگ کے دوران تمام ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں فلیڈ میں موجود رہیں گئی،راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کی عوام سے محتاط رہنے کی اپیل،راولپنڈی: بارش کے دوران اور بعد میں بچوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں