اہم خبریں

تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا

سرگودھا(نیوزڈیسک) تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھاروڈپر بس ڈرائیور کی
لاپروائی نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجےمیں2نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ سرگودھاروڈپرساہیوال کےقریب
پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں نوجوانوں کی شناخت میثم عباس اورعلی حسن کےنام سےہوئی۔بس ڈرائیورموقع سےفرار ہو گیا جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں