اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا گارڈ دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کے قافلے پر حملے میں گارڈ محمد آصف زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان راجہ قمر الزمان کا کہنا تھا کہ تنویر الیاس انتخابی مہم کے لیے اسلام آباد سے راولاکوٹ جارہے تھے کہ ممنوعہ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے آئی پی پی کے قافلے پر حملہ کردیا۔
مزید پڑھیں:سائبر حملے کی نئی لہر،کمپنیوں کا حساس ڈیٹا خطرے میں















