کراچی (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونا 3 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے کمی سے 6,029 روپے اور 10 گرام سونا 108 روپے کمی سے 5,168 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 1.26 ڈالر کمی سے 55 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آگئی















