راولپنڈی( اے بی این نیوز )نصیر آباد کے علاقے میں 03 ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زیر استعمال موٹر سائکل چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، پولیس کو خطرناک ڈاکؤوں کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ شروع کر دی، فرار ڈاکؤوں کی تلاش اور گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔














