کراچی ( اے بی این نیوز ) بلاول بھٹونے کہا کہ جب امپائر کی مداخلت نہ ہو تو پی پی کو ہرانا مشکل ہو تا ہے، موجودہ نسل میرٹ اور شفا فیت پر یقین رکھتی ہے، 2018مین ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، آج کل کے نوجوان کے ذہن میں زہر ڈالا جا رہا ہے، شفاف الیکشن ہو ئے تو پیپلز پارٹی ہی جیتے گی، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وہ ککری گراونڈ میں سپورٹس کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے نفرت کو ختم کرنا ہو گا، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی پی نے کلین سویپ کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے میری درخواست ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔















