اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئےجہاں وہ ’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘ ‘سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے ،بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئے،پاکستانی سفیراور اعلیٰ فرانسیسی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیرس ائیرپورٹ پر استقبال کیا،وزیراعظم شہبازشریف ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی کرینگے ، ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے اہم مذاکرات کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرسٹالینا جارجیو سے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی درخواست کر رکھی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں