اسلام آباد(اے بی این نیوز ) حکومت کی جانب سے پیش کردہ معاشی پلان پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم شہباش شریف نے ایپکس کمیٹی کے ساتھ ساتھ ایگز یکٹیو کمیٹی اور امپلیمینٹیشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی،انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، یہ کمیٹی بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے باقاعدہ رود میپ تیار کرے گی، جس کے تحت دیگر مملک کے ساتھ پاکستان میں ستمایہ کاری کے حوالے معاملات طے کئے جائیں گے، واضح رہے کہ ایگیٹیو کمیٹی اور امپلی مینٹیشن کمیٹی کی باالترتیب وفاقی وزہر منصوبہ بندی اور وزیر اعظم سربراہی کریں گے، ان کمیٹیوں کے اجلاس ہر ماہ اور ہر پندرہ دن کے بعد انعقاد پذیر ہو نگے، منصوبوں کی ترجیحات مرتب کی جائیں گی،حکومت اس سلسلے میں بہت پر امید ہے کہ وہ دنیا بھر سے بہت بڑی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔















