Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ترقیاتی بجٹ کٹوتی کیوجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ اہلیان نومل اور فیض آباد کے دیرینہ مطالبے پر اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نومل اور فیض آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے درپیش مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزراءکے ہمراہ نومل فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس منصوبے پر تقریباً 27 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے میں جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے نومل 10 بیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 6 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کےلئے درکار وسائل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کے مطالبے پر ایل ایم او کی تعیناتی کے بھی احکامات دیئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہاکہ نومل میں ریسکیو 1122 یونٹ کے قیام کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے اس حوالے سے عوام کو خوش خبری دیں گے ۔ عمائدین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کٹوتی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، ہم آئندہ سال عوام کی مزید خدمت کریں گے ، مفاد عامہ کے مزیدمنصوبے شروع کریں گے۔ لینڈریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھاجس سے زمینوں کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا ۔