اہم خبریں

عدالت کا بڑا اقدام،پولیس افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک) عدالت کا بڑا اقدام،پولیس افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔ کیا بتائیں کیا ،چھپائیں افسران کو جان کے لالے پڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں داخلِ دفتر سنگین مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے تمام افسران کے اثاثوں کی تفصیلات اور انکم ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ جاری کرنے کا حکم دیدیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ یہ ریکارڈ سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے تاکہ عام آدمی بھی پولیس افسران کے اثاثوں کی تفصیلات دیکھ سکے ۔

متعلقہ خبریں