اہم خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد، کشمیر،سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات پر شدید موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،خیبرپختونخواکےدیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو ، ٹانک، لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی، تھرپارکر، حیدر آباد ، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی ، خیرپور، جیکب آباد، کشمور ، شکار پور، دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی، ، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، لورا لا ئی، آواران،لسبیلہ ،خضداراور گردونواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں: آزادکشمیر انتخابات،21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

متعلقہ خبریں