اسلام آباد (اے بی این نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے بھتیجے سردار حیدر علی کو اسلام آباد پولیس نے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سردار حیدر علی پر ہاکس میلبورن نامی مبینہ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار حیدر علی کے خلاف پنجاب اور وفاق کے مختلف تھانوں میں بھی فراڈ سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں، جن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم سے اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ متاثرہ شہریوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:صارفین ہوشیار، گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان















