اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایل پی جی کے بعد اوگرا نے بھی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کی قیمت میں 34.55 فیصد اضافہ کر دیا۔
ایل این جی کی قیمت 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 6.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
دوسری جانب، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی $6.45 فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد، نئی قیمت $25.08 فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 254.32 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3000.92 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل، الرٹ جاری















