اہم خبریں

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل، الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل، الرٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک میں مون سون کا نیا اسپیل بارش کے لیے تیار ہے۔ مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارش کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں، لاہور اور اسلام آباد میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھی بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔ لاہور میں آج بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج 20 سے 60 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے، لاہور کا آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ لاہور میں سورج اور بادلوں کی آمیزش کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ

متعلقہ خبریں