کراچی (اے بی این نیوز)وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز تک جاری رہے گا۔
تاہم اب وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹی فیکیشن کی وضاحت کی ہے۔
سید سردار علی شاہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا، وہ اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار طے کریں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ















