اہم خبریں

پی ٹی آئی قیادت کا اہم فیصلہ،بڑی خبر سامنے آگئی

پی ٹی آئی قیادت کا اہم فیصلہ،بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس بات کی تردید کر دی کہ پارٹی کے بانی عمران خان ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کی وجہ سے جیل ہسپتال میں زیر علاج نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی بانی زیر علاج ہیں، اس لیے بغیر تصدیق کے پی ٹی آئی بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق کوئی خبر نہ پھیلائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے متعلقہ لوگوں سے اس کی تصدیق کر دی ہے، میں نے پی ٹی آئی بانی کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے، وہ ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

متعلقہ خبریں