اہم خبریں

محکمہ انسداد تجاوزات کا آپریشن ،پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ توڑ دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک) بہادرآباد پر محکمہ انسداد تجاوزات کا آپریشن ہوا جہاں رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ بھی توڑ دیا گیا ۔ریسٹورنٹ توڑنے کیلئے بھاری مشینری موقع پر موجود تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ چند روز قبل خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو سیل بھی کیا گیا تھا، ریسٹورنٹ کے لیے غیر قانونی طور پر جگہ کو گھیر کر استعمال میں لایا گیا تھا۔ریسٹورنٹ کے شٹر اور بورڈ گرا دیے گئے، کارروائی کے بعد ٹیم روانہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں