اسلام آباد (اے بی این نیوز)آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی پاکستان کو ملنے والی غیر ملکی امداد میں ایک سال میں 60.5 فیصد کی بڑی کمی ،پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بیرونی امداد میں 8 ارب 12 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکے، رپورٹ کے مطابقگزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 13 ارب ڈالر غیر ملکی امداد ملی تھی،اقتصادی امور ڈویژن نے اپریل 2023 تک غیر ملکی امداد کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی
رواں مالی سال کے بجٹ میں 22 ارب 65 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد کا اندازہ لگایا گیا تھا ،رواں مالی سال پہلے دس ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالر کا قرض ملا ،عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ،آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا،رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ،رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ،نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے 67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔















