Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ( آج ) جمعرات کو فنانس ڈویژن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما))کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین اپٹما آصف انعام،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا، پنجاب کے وزیر برائے توانائی سید ایم تنویر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹریبجلی ، سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر، اور اپٹما کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن کے افسران نے بھی شرکت کی۔مسٹر گوہر نے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کرکے ٹیکسٹائل سیکٹرکی مدد کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو ریونیو جنریشن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی اوبڑھوتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی چین کے حوالے سے درپیش مسائل، درآمدات و برآمدات کے حوالے سے ریگولیٹری مسائل، توانائی سے متعلق مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صوبہ پنجاب میں مختلف پلانٹس کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔