اہم خبریں

پیپلز لائرز فورم کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) پیپلز لائرز فورم کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں،اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور پیپلز لائرز فورم کی اضافی انچارج سید نیر حسین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ سید نیر حسین بخاری نے ملک بھر کی پیپلز لائرز فورم کی مرکزی ،صوبائی، ڈویژنل ،ضلعی اورشہری تنظیمیں فوری طور پر تحلیل کر دی ہیں۔ نیر بخاری جی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت وسطی پنجاب سے راحیل کامران چیمہ، محمد زاہد چوہدری، ساجد تنولی ایڈوکیٹس، جنوبی پنجاب سے محمد فیض رسول، عنایت اللہ، سردار عبدلعزیز لنڈ، اختر حسین ایڈوکیٹس، سندھ سے قاضی محمد بشیر، عنائت اللہ ماریو، فضل قادر میمن ایڈوکیٹس ،خیبر پختونخواہ سے بیرسٹر مسعود کوثر، ولی خان، عابد حسین شاہ ایڈوکیٹس، بلوچستان سے انوارلحق کاکڑ، علاؤالدین خلجی ،علی خان کاکڑ ایڈوکیٹس پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ آٓرگنائزنگ کمیٹیاں پیپلز لائرز فورم کی صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیدران کے نام تجویز کریں گی جنکی حتمی منظوری چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دیں گے۔

متعلقہ خبریں