اسلام آبا(اے بی این نیوز ) وزیر اعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے یہ اجلاس کل جمعہ کو وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا گیا ہے سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی اور کمیٹی کے ممبران وفاقی وزرا بھی اجلاس میں شرکت کرینگےاجلاس میں ملک کو درپیش سیکورٹی کی صورت حال کےحوالے سے اہم فصیلے کیے جائیں گے وزیر اعظم ا جلاس کی صدارت کرینگے ڈی جی آئی ایس آئی بھی امن و امان اور سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دینگے آرمی چیف بھی اجلاس میں موجود ہونگے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو کاونٹر کرنے کے لیے حکمت عملی کی بھی منظوری دی جائے گئی وزیر اعظم کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھی بریف کیا جائے گا















