اہم خبریں

محسن نقوی وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

محسن نقوی وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو جوابدہ بھی نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود سسٹم کا حصہ نہیں، انہیں صرف دو تین بار کابینہ اجلاس میں دیکھا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 7 یا 8 بار ہی آئے ہوں گے، اب محسن نقوی شکایت کر رہے ہیں تو گھر چلے جائیں۔
مزید پڑھیں‌:پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات میں بائیکاٹ متوقع، بڑی خبر

متعلقہ خبریں