اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں مختلف وجوہات کے بنا پر کل مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مطابق ضلع مظفرآباد کے حلقہ ایل اے27، ایل اے 28 میں 4 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔عام انتخابات کی وجہ سے حلقہ مظفرآباد 1 اور مظفرآباد 2 میں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت نے 4 اگست کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تعلمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2026 بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جب کہ سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز بھی بند رہیں گے، اس فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
پنجاب حکومت نے 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج ردوبدل کا امکان، نئے نرخوں کا اعلان متوقع















