سندھ میں ضمنی انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور پاک آرمی کے اہلکار تعینات کیے جائیں، وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور پاک آرمی کے اہلکار تعینات کیے جائیں، ضمنی انتخابات سات مئی سے ہونے ہیں تاہم وزرات داخلہ کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت صاف و شفاف انتخابات کیلئے سکیورٹی ضروری ہے، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے رینجرز اور پاک آرمی کے اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، سندھ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ضمنی انتخابات 26 اضلاع میں ہونے ہیں ۔