اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نےماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی،پیر کو وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا21واں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نےہدایت کی کہ ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کیاجائے،انہوں نے کہاکہ لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی بس اسٹاپ بھی بنائے جائیں گے،خواتین او رلوگوں کو آمد ورفت کی سستی اور معیاری سہولت ملے گی،اسپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مخصوص ہوں گی، چودھری پرویزالہٰی نے کہاکہ ماحول دوست ہا ئبرڈ بسیں چلنے سے ماحولیاتی آلودگی او راسموگ میں کمی ہوگی،انہوں نے کہاکہ لاہور میں پہلے مرحلے میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں