اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست کے لیے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد شہریوں کو فی لیٹر چند پیسوں کا ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیراعظم منتخب















