اہم خبریں

سانحہ پمز، قائمہ کمیٹی کے ارکان نے سنگین سوالات اٹھا دیے

سانحہ پمز، قائمہ کمیٹی کے ارکان نے سنگین سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں کمیٹی ارکان نے نرسری میں آتشزدگی کے واقعے اور ہسپتال کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ ایئر کنڈیشنر سے آگ لگی، تاہم پمز میں بتایا گیا کہ اے سی کام ہی نہیں کررہا تھا۔ ان کے مطابق نرس نے مؤقف اختیار کیا کہ اے سی کام کررہا تھا اور اچانک آگ لگ گئی۔

ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ پمز میں کسی کو آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کہاں سے لگی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ وارڈ 1990 میں تعمیر کیا گیا تھا اور موجودہ نرسری نومولود بچوں کو رکھنے کے قابل نہیں تھی۔ ان کے مطابق نومولود بچوں کے لیے بہتر اور محفوظ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں تھیں۔

خیال رہے کہ پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد متاثرہ بچوں کے والدین شدید غمزدہ ہیں۔ والدین نے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کی کپتان شریک

متعلقہ خبریں