اہم خبریں

سانحہ پمز، وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل عبوری رپورٹ پیش کرے گی

سانحہ پمز، وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل عبوری رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنی عبوری رپورٹ کل جبکہ تفصیلی رپورٹ 5 روز میں پیش کرے گی۔

وزیراعظم کی پمز آتشزدگی انکوائری کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور نرسری سمیت ملحقہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نرسری میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

پمز ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اب تک 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے، جبکہ نرسری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پمز آتشزدگی سے متعلق عبوری رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کرے گی، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات، حقائق اور سفارشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ 5 روز میں جمع کرائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:سانحہ پمز، وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل عبوری رپورٹ پیش کرے گی

متعلقہ خبریں