اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,576.30 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,629 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

دوسری جانب سپاٹ سلور ایک فیصد کمی سے 68.54 ڈالر، پیلیڈیم 0.8 فیصد کمی سے 1,339.84 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,834.83 ڈالر فی اونس رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شرح سود میں اضافے کا امکان 33.9 فیصد جبکہ دسمبر تک اضافے کا امکان 74 فیصد ہے، ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کے ماحول میں سونا نسبتاً کم پرکشش ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا

متعلقہ خبریں