اہم خبریں

سانحہ پمز، وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل عبوری رپورٹ پیش کرے گی

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پمز اسپتال کی انتظامیہ نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نےقومی نیوز چینل سےگفتگو میں میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

رانا عمران سکندر کا کہنا ہےکہ گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتے، نئے کیسز سے انکارکی یہی وجہ ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہےکہ بچوں کی نرسری میں15 بیڈ مکمل جل گئے، نرسری میں 50 بیڈ تھے اب 35 رہ گئے، بچے اور مریض راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں بھیجے جائیں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق اسپتالوں کو لیٹر بھیج دیے ہیں،کچھ بچے پولی کلینک بھیجے ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ایشاکپ کا آغاز ،آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ مدمقابل ہونگے

متعلقہ خبریں