اہم خبریں

صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان

قصور(اے بی این نیوز)عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، عرس پر 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

صوفی شاعر و بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا دوسرا روز ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس پر قصور میں بروز ہفتہ مقامی چھٹی ہوگی، اطلاق ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کرنے والے ضلعی دفاتر اور متعلقہ ضلعی سرکاری اداروں پر ہوگا۔

عرس کے دوسرے روز بھی روح پرور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، زائرین عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

عرس کے موقع پر دربار اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کل اختتام پذیر ہوں گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار،پمزاسپتال کے افسران اور عملہ کی غفلت ثابت

متعلقہ خبریں