اسلام آباد (اے بی این نیوز) سیکرٹری صحت محمد محمود نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے حاضر رہوں گا۔ وزارت کے معاملات نمٹانے کے بعد ہر روز پمز میں بیٹھوں گا۔
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت نے کہا کہ پمز کے انتظامی مسائل کو حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پمز میں آتشزدگی کے واقعے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ امید ہے کہ کمیٹی جلد وجوہات کا تعین کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مسائل کے حل اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ















