اہم خبریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 28 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 343 روپے 10 پیسے سے کم ہوکر 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 19 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 80 پیسے کم ہوکر 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 28 اگست کے لیے ہوگا۔
مزید پڑھیں: سانحہ پمز، وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کل عبوری رپورٹ پیش کرے گی

متعلقہ خبریں