اہم خبریں

ضلع خیبر، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارود ی دھماکا، دو جوان شہید

راولپنڈی (نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا میں ملک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد سے دھماکا ہوا۔بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شامل ہیں۔37سالہ نائب صوبیدار حضرت گل کا تعلق لوئر دیر سے ہے جبکہ 34 سالہ سپاہی نذیر اللہ محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کو اپنے گلے لگایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں