اہم خبریں

وزیراعظم ہائوس کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، ناقص سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کا وزیر اعظم بھی غیر محفوظ ،وزیر اعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ،اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جو کہ اپنے شناخت ظاہر کرنے سے معذور رہا ۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی طورپر مفلوج لگ رہا تھا جس کو چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہاؤس داخل ہوا،مشکوک شخص کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ،سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے ،سی ٹی ڈی ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔ مشکوک شخص کن کن راستوں سے گزر کر پی ایم ہاؤس پہنچا ،24 نیوز نے کھوج لگا لیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مشکوک شخص کو صبح11بج کر 45 منٹ پر نیشنل پریس کلب کے قریب دیکھا گیا ،11بج کر 27 منٹ پر یہ ایکسپریس چوک پہنچا،11بج کر 37 منٹ پر پی ٹی سی ایل ایکسچینج،11بج کر 47 منٹ پر گلشن جناح،سیکرٹریٹ چوک کے بعد 12بج کر ایک منٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کے قریب ایس ایس جی لائنز پر دیکھا گیا ۔ یادرہے مشکوک شخص جہاں جہاں پھرتا یہ ریڈ زون کا علاقہ ہے۔جمعہ کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی ،اس اجلاس میں وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ،چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں