اہم خبریں

ججز میں تقسیم کے تاثر کو ختم کیا جانا چاہیے ، عطاتارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معاون خصوصی عطاتارڑ نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اتنا لاڈلا تو نہیں ہونا چاہیے جسے ہر جگہ بچایا جارہا ہے ۔تمام بحرانوں نے عدالتی احکامات کے بعد جنم لیا، ججز میں تقسیم کے تاثر کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ اطہر من اللہ کو اس بینچ سے الگ رکھا گیا۔۔ اطہر من اللہ کے ریمارکس عدالتی نظام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ عدالت کا ایک طرف جھکائو ہے اس پر تاریخ کا بدترین باب رقم کیا گیا ہے ۔اطہر من اللہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے بینچ سے اپنے آپ کو الگ نہیں کیا ۔ اگر وہ الگ نہیں تھے تو عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ خبریں