اہم خبریں

عدلیہ مخالف قرارداد واپس لی جائے،ورنہ توہین عدالت کیس کیلئے عدالت جائیں گے، صدیق اظہر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدلیہ مخالف قرارداد منظوری کیلئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ۔چئیرمین جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدلیہ مخالف منظور کردہ قرار داد کی واپسی کے لئے وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ،خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن عمل درآمد کیس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا،، آئین پاکستان کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، آئین میں سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کی ، عدلیہ مخالف قرار داد منظور کر کے غیر آئینی طریقہ اپنایا، وفاقی کابینہ کا اقدام آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت واضع طور پر توہین عدالت ہے۔وفاقی کابینہ قرار داد واپس ، ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدلیہ سے رجوع کریں گے ۔

متعلقہ خبریں