لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔آ ج سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کر دی ۔ درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔















