کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوگئے ،پولیس کا ایکشن میں 3 ڈاکو ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکو نارتھ کراچی کے علاقے میں موڑ کے قریب سے تین ڈاکو لوٹ کر کے فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ان سے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت اویس، راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔















