اہم خبریں

آئی جی سندھ کو اختیار دیں، شہر میں کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا دعویٰ

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں،5ویں دن شہر میں کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔ آج کراچی میں سحری کے دوران نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام ،اختیارات دے کر سٹریٹ کرائم ختم کئے جا سکتے ہیں،4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کر چکا ہوں جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔

متعلقہ خبریں