لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی ،8 مطلوب دہشت گرفتارکر لیے گئے ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ ،گولا بارود اور دہشت گردی سے متعلق لٹریچر بھی برآمد ہوا ۔ٹی ٹی پی کے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان لاہور پکڑے گئے ۔ آصف نواز ، ضیا الرحمان ، عتیق احمد اور بشیر گوجرانولہ سے گرفتارے ہوئے ۔ تمام دہشت گردوں کی تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ آپریشن کیے، ان کومبنگ آپریشن کے دوران 22921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا ۔















