اسلام آباد(اے بی این نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں یتیم بچوں کی مہمان نوازی کرنے میں گزارے گئے وقت کو اپنے لئے بہترین قرار دیا ہے ۔ جمعه کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے گزشتہ روز ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار استقبالیہ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ سال کے میرے بہترین دن جب میں یتیم خانوں کے بچوں کی میزبانی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر عوام اور خاص طور پر ان معصوم بچوں کا ہے۔















