اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی ایک قانونی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد سلامتی کی صورتحال پر غور کرنا ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ اس فورم نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا ہے اورحکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے،حکومت کا یہ مؤقف حیران کن ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اتنی خراب کہ مملکت پاکستان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے اور ہماری معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ ملک میں انتخابات تک ممکن نہیں، ایسے مؤقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو جانا چاہئے،،آئین کے آرٹیکل 190 کے مطابق تمام ادارے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں سیکیورٹی فراہم کرنا اور انتخاب کیلئے فنڈز کی فراہمی اہم قانونی فریضہ ہے اور حکومتی ادارے اس ضمن میں اقدامات کریں















