اہم خبریں

الیکشن کمیشن کو مزید باختیار بناے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تیاری شروع

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط کر نے کیلئے ادارے نے کام شروع کر دیا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 58 اور 57 میں تامیم کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے،اس کیلئے باقاعدہمسودے کی تیاری کیا جارہی ہے،اس کے ذریعے اس طرح کی ترامیم کی جائیں گی جن کے ذریعے کو ئی اور ادارہ الیکشن کمیشن میں مداخلت نہیں کر سکے گا،صدر مملکت جو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتے ہیں وہ بھی ان سے لینے کی تیاری کی جاری ہے اس سے متعلقہ ترمیم میں بھی تبدیلی کی جائے گی،یہ اختیار صدر مملکت کو سیکشن 57کے تحت حاصل ہے، اس میں ترمیم کے ذریعے یہ اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کر دیا جائے گا،موجودہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اختیارات کمزور ہو ئے ہیں ان کو مزید مزبوظ کیا جائے گا، جبکہ سیکشن 58 کے تحت شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے فعال کردار کو اور بھئ مضبوط بنیا جائے گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ پیر یا منگل کو وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کیا جائیگاسیکشن58میں الیکشن شیڈول کے اجراء کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے جو سپریم کورٹ نے فیصلے میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں