اہم خبریں

عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، نواز شریف کا ٹوئٹ

لندن ( اے بی این نیوز  )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سات ئیڈ ت ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے PTI کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔

متعلقہ خبریں