اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی جس میں نیشنل سکیورٹی امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 3 گھنٹے سے زائد عرصہ جاری رہا جس میں ملکی معاشی وسیاسی صورتحال، ملکی داخلی وخارجی سلامتی کی صورتحال پرتبادل خیال کیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی ج بکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنزکی کامیابی پراظہار اطمنان کیا گیا۔















