اہم خبریں

فوج عوام کے ساتھ ہے، شہباز شریف کی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پرویز الہٰی

لاہور( اے بی این نیوز    ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود شہباز شریف اور کابینہ ایک ہی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں کہ الیکشن نہیں کروانے۔سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ سے غیر آئینی قراردادیں منظور کروانا توہین عدالت ہے۔ایک ایک وزیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔شہبازشریف کی فوج کو متنازعہ بنانے کی منصوبہ بندی انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فوج ہمیشہ آئین اور اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں حکومت نے نہیں۔

متعلقہ خبریں