اہم خبریں

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔اس دوران میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40، لسبیلہ ،ٹھٹھہ38،بدین، شہید بینظیر آبادمیں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ خبریں